ملتان : ولایت حسین کالج کے 107طلباء میں سکالرشپ تقسیم
گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ گریجویٹ کالج ملتان میں مورا سکالر شپ کے تحت 107 طلبا وطالبات میں پرنسپل پروفیسر قاضی محمد خالد کے ہمراہ چیف آرگنائزر ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم میاں وقاص فرید قریشی نے چیک تقسیم کیے۔
اس موقع پر ایسوسی ایٹ پروفیسر عبد الصمد طاہر ، ہیڈ کلرک محمد اقبال ساتھ موجود تھے۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر قاضی محمد خالد ، میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ طلباء و طالبات اعلی تعلیم کی بدولت ہی ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں نوجوان اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملک کی آبیاری میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں، تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہے، طلبا و طالبات دور حاضر کے مطابق تعلیم حاصل کرکے ملک کانام روشن کریں۔
انہوں نے کہاکہ جن طلبا وطالبات کو سکالرشپ کے تحت رقم ملی ہے، وہ ادارہ ہذا اور والدین کے لئے اعزاز کی بات ہے، محنت کے تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے وہ مزید کامیابیاں حاصل کریں۔