Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

احساس کفالت کی ادائیگی کےلئے 20سنٹر بنانے کا فیصلہ

وزیر  اعظم  کی  معاون  خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر کے ہمراہملتان میں ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، شراکت دار بینکوں  اور جنوبی پنجاب سے احساس کے علاقائی افسران  کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

اجلاس کا مقصد فیلڈ میں احساس کفالت کی ادائیگیوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مربوط اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کے سیکرٹریٹ میں ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنوبی پنجاب کے تمام 11 اضلاع میں احساس کی ادائیگیوں کی سہولت کے لیے مزید 20 ادائیگی کیمپس   قائم  کئے  جائیں  گے۔

ڈاکٹر ثانیہ  نشتر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے اس اجلاس میں ہمیں جنوبی پنجاب میں احساس کی ادائیگیوں کو بہتر بنانے کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا باہمی تعاون کے اقدامات کے ذریعے احساس کی ادائیگی کے آپریشنز کے مجموعی معیار کو بہتر بنانے کے لیے بایمی رابطوں کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 71 ارب روپے کی نئی کفالت قسط کی تقسیم کے ساتھ جس کا آغاز 7 مارچ 2022 سے ہوا، تمام مستفیدین کے لیے احساس کفالت   کی  ششماہی وظیفہ کی رقم    12,000روپے سے بڑھا کر  14,000روپے کر دی گئی  ہے ۔

اس کے علاوہ، جن خاندانوں کے بچے احساس سکول وظیفہ میں داخل ہیں، وہ بھی زیادہ رقم حاصل کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس جعلی کٹوتیوں سے سختی سے نمٹنے کے لیے مربوط کارروائیاں بھی کی جارہی ہیں، جن میں سے زیادہ تر کی اطلاعات جنوبی پنجاب اور سندھ سے ہیں۔

اجلاس میں جنوبی پنجاب کے ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ریجنل پولیس افسران، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز ،حساس اداروں اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے سینئر افسران نے احساس کی تقسیم کے آپریشنز کو بہتر بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ڈاکٹر ثانیہ  نشتر نے جنوبی پنجاب کی 42 تحصیلوں میں احساس   تقسیم کی کارروائیوں کو انجام دینے میں مسلسل تعاون پر ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک،جنوبی پنجاب میں احساس کفالت کے کل 1.3 ملین مستحقین میں سے 66 فیصد ادائیگی کی جا چکی ہے۔

اس کے علاوہ خطے میں احساس سکول کے وظیفہ کے لیے 2.1 ملین بچوں کو رجسٹر کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button