پنجاب میں مزید سکولوں کی نجکاری کا اعلان کرنے کے اعلان، اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

پنجاب میں مزید سکولوں کو پرائیوٹائز کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
موجودہ حکومت کے آنے پر سکولوں کی تعداد 53 ہزار تھی جو اب 35 ہزار رہ گئی ہے، اب 20 ہزار سکولوں کو ریفارم پروگرام کے تحت نجی شعبے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اب تیسرے فیز میں 10000 سکول مزید آؤٹ سورس ہو کر پیف کو چلے جائیں گے، پیچھے 25000 ہزار رہ جائیں گے اسی طرح چھٹے فیز کے بعد تمام سکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کردیا جائے گا اور اساتذہ کو گولڈ شیک ہینڈ دے دیا جائے گا۔
اس پلان کے سامنے آنے پر اساتذہ شدید پریشانی کا شکار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک طرف بجٹ میں ملازمین کے ساتھ دھوکہ کیا، اب مزید سکولوں کی نجکاری کے اعلان نے ٹیچرز کے مستقبل پربھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے، جس کے لئے تمام ٹیچرز ایسوسی ایشن نے لائحہ تیار کرنے کےلئے اجلاس طلب کرلئے ہیں اور احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔