Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ کی تبادلوں کیلئے وصول ہونے والی پچاس فیصد سے زائد درخواستیں مسترد کردی گئی

سکولز اساتذہ کے تبادلے کےلئے 50 ہزار سے زائد درخواستیں وصول کی گئیں تھیں، جن کی سکروٹنی کاعمل جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی تبادلوں کی درخواستیں بڑی تعداد میں مسترد کرنا شروع کردی، مجموعی طور پر پچاس ہزار پانچ سو اٹھاسی درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔ستائیس ہزار سے زائد درخواستیں فوری طور پر منسوخ کردی گئی، مزید درخواستوں کی بھی سکروٹنی جاری ہے، اٹھارہ ستمبر تک درخواستوں کی سکروٹنی مکمل کی جائے گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کےمطابق مزید درخواستوں بھی مسترد ہونگی۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی سخت پالیسی کی وجہ سے درخواستیں مسترد ہوئیں، محکمہ سکول ایجوکیشن پالیسی میں نرمی لائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button