Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز سیکورٹی خدشات کے باعث منسوخ

اعلیٰ سطحی رابطے جاری

18 سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستانی گراؤنڈ پر ہونے والی پاکستان نیوزی لینڈ سیریز سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور ٹیم کے ارکان نے مہمان ٹیم کو منانے کی بہت کوشش کی، جو بار آور نہ ہو سکی۔
سیکورٹی خدشات سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ہم منصب کے ساتھ بھی رابط کیا، وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق سیکورٹی خدشات سامنے انے کے بعد سیریز منسوخ ہونے جے بعد جی صورت حال پر وزیر داخلہ شیخ رشید آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
یاد رہے کہ مہمان ٹیم نے 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی سیریز راولپنڈی اور 5 ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل مئچ کی سیریز لاہور میں کھیلنا تھی۔
مہمان ٹیم آئی سی سی ورلڈکپ 2019ء کی فائنلسٹ اور آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے آئندہ دونوں میچز اتوار اور منگل کو کھیلے جائیںگے۔ سیریز کے تینوں میچز پنڈی سٹیڈیم ،راولپنڈی میں کھیلے جائیںگے۔
یہ چوتھا موقع ہوگا کہ جب دونوں ٹیمیں راولپنڈی میں کسی ون ڈے میچ میں مدمقابل آئیںگی۔
یہاں ابتک کھیلے گئے تینوں ون ڈے میچز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 107 ون ڈے کھیلے جاچکے ہیں، جن میں سے 55 میں پاکستان جبکہ 48 میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے، 1 میچ برابر جبکہ 3 بے نتیجہ ختم ہوئے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے 11 فروری 1973ء جبکہ آخری میچ 26 جون 2019ء کو ورلڈ کپ میں کھیلا گیا تھا۔
نیوزی لینڈ نے آخری مرتبہ 2003ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں پاکستان نے5 میچز پر مشتمل ون ڈےانٹرنیشنل سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔
اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے 3 مرتبہ نیوزی لینڈ کی میزبانی کی تاہم یہ تینوں سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئیں۔ ورلڈکپ 2019ء کی فائنلسٹ نیوزی لینڈ کی ٹیم 121 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ پاکستان کا نمبر چھٹا ہے۔
سیریز میں کلین سویپ کی صورت میں پاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی کیساتھ اس فہرست میں 5ویں اور نیوزی لینڈ ایک درجہ تنزلی کیساتھ دوسرے نمبر پر جاسکتا ہے مگر اس کے علاوہ سیریز کے نتائج کچھ بھی ہوں، دونوں ٹیموں کی اس رینکنگ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ نیوزی لینڈ کو2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئےدوبارہ 2022ء میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
سیریز کی منسوخی کی خبر منظر عام پر آنے سے شائقین کرکٹ میں مایوسی پھیل گئی، اور اس کو ورلڈ کپ سے پہلے بڑا نقصان قرار دیا۔
اس سلسلے پی سی بی حکام نے تفصیلی موقف دینے سے گریز کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button