زکریا یونیورسٹی اور الائنس فرانس کے درمیان ہونے والے ایم او یو مسنوخ کردیا گیا

الائنس فرانس اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے درمیان جوایم او یو تھا اسے زکریا یونیورسٹی نے تحریک تحفظ ناموس رسالت اور سنی تنظیمات کے نمائندگان کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں اس بنا ء پر منسوخ کردیا چونکہ فرانس حضور نبی کریمؐ ﷺکی شان میں سرکاری سطح پر گستاخی کا مرتکب ہے ،اس لئے ہماری غیرت ایمانی کا تقاضہ ہے کہ ہم فرانس سے کوئی تعلق نہ رکھیں ۔
اس موقع پر علما کے وفد کا کہنا تھا کہ ہم زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں ہمارے مطالبہ پر معاہدہ کو کینسل کیا ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی کسی تعلیمی ادارے کے اندر کسی قسم کی بے حیائی اور غیر اسلامی پروگرام کی اجازت نہ دی جائے گی، اور تحریک تحفظ ناموس رسالت و سنی تنظیمات آئندہ بھی کسی فرد یا ادارے کو ناموس رسالتؐ اور صحاب کرام اہلبیت اور امیاں المومنین ؒکی شان میں کسی قسم کی گستاخی اور بے ادبی کو برداشت نہیں کریں گی۔
اس موقع پر محمد ایوب مغل، پروفیسر عبدالقدوس صہیب، محمد یونس غازی، مرزا ارشد قادری ، علامہ عبدالرحیم گجر ، اسلم مجاہد، ڈاکٹر ارشد سعید اور محمد اشفاق سعید ی موجود تھے۔