Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اے ایس اے زکر یا یونیورسٹی اور شوکت خانم میموریل ہسپتال میں ایم او یو سائن

زکریا یونیورسٹی: اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن اور شوکت خانم میموریل ہسپتال کے درمیان مفاہمتی یاداشت کا معاہدہمفاہمت کے تحت یونیورسٹی اساتذہ ، افسران اور ملازمین اور انکے اہل خانہ رعائتی نرخوں پر مستفید ہو سکیں گے گے۔

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن اور شوکت خانم میموریل ہسپتال کے درمیان مفاہمتی یاداشت طے پائی۔

گزشتہ روز بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ایڈمن بلاک کے کمیٹی روم میں مفاہمتی یادداشت کے معاہدے کے مسودے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں اے ایس اے زکریا یونیورسٹی کی جانب سے صدر ڈاکٹر محمد ریاض اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی نے دستخط کیے، جبکہ شوکت خانم میموریل ہسپتال کے نمائندگان کی جانب سے آصف سلیمان اور عامر منظور موجود تھے۔

اس مفاہمت کے معاہدے کے تحت ناصرف زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران اور ملازمین یونیورسٹی کارڈ دکھانے پر علاج معالجے کی مد میں 15 فیصد تک رعایت حاصل کریں گے، بلکہ اس سے زکریا یونیورسٹی کے طلباء و طالبات بھی رعایت سے مستفید ہوں گے۔

اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ اساتذہ افسران اور ملازمین کی فلاح کے لیئے کیا گیا، اور یہ اپنی نوعیت کا معاہدہ ہے جسکے تحت اہل خانہ بھی مستفید ہو سکیں گے۔

اسکے علاوہ زکریا یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو بھی اسٹوڈنٹ کارڈ دکھانے پر رعایت ملے گی۔

تقریب میں اے ایس اے کے فنانس سیکرٹری ڈاکٹر عامر اسماعیل، پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر، ڈاکٹر زبیر احمد، ڈاکٹر عثمان سلیم، ڈپٹی رجسٹرار اعجاز احمد، آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر رانا جنگ شیر، ڈپٹی خزانہ دار چوہدری زاہد محمود ، خلیل احمد کھور، ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ملک صفدر حسین، جنرل سیکرٹری رانا مدثر مشتاق بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد ریاض نے شوکت خانم میموریل ہسپتال کے نمائندگان کا شکریہ ادا کیا، اور زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ ل، افسران اور ملازمین کو معاہدہ طے پانے پر مبارکباد پیش کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button