Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریایونیورسٹی ملتان اور نیدے عمر یونیورسٹی ترکی کے مابین معاہدہ

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اور نیدے عمر یونیورسٹی ترکی کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان آن لائن ایم او یو ہوا۔
مفاہمتی یادداشت پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے دستخط کیے جبکہ ندائے عمر یونیورسٹی ترکی کی طرف سے نیدے عمر یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے دستخط کیے۔
اس موقعہ پر انسٹی ٹیوٹ آف مائیکرو بیالوجی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریحان صادق نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو ایم او یو کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے بتایا کہ اس معاہدہ کے تحت ترکی کی یونیورسٹی کے ساتھ تحقیق و ریسرچ کے میدان میں کام کیاجائے گا۔
ان دونوں یونیورسٹیوں کے اساتذہ و طلباء بھی وزٹ کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ترکی کی یونیورسٹی طلباء و پروفیسر صاحبان سفری اخراجات و رہائش کے اخراجات بھی برداشت کرے گی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس معاہدہ سے طلباء اساتذہ کو جدید علوم سیکھنے اور ریسرچ کے میدان میں کام کرنے کا بھرپور موقع ملے گا۔ان دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
اس موقعہ پر ڈاکٹر محمد تحسین اظہر ، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹرنجم الحق ، ڈاکٹر محمد بابر، ڈاکٹر سید بلال ، ڈاکٹر حامد و دیگر اساتذہ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button