Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی اور اید یامن یونیورسٹی ترکی کے مابین ایم او یو سائن

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی فیکلٹی آف فارمیسی اور ایدی یامن یونیورسٹی ترکی کے مابین اراسمس پروگرام کی یادداشت پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے دستخط کیے، اور دستاویز ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر اور چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران کے حوالے کی ۔

چیئرمین شعبہ فارماکالوجی ڈاکٹرمحمد عمران نے بتایا کہ اس ایم او یو کے تحت بہاو الدین زکریایونیورسٹی کے طالب علم اور اساتذہ یورپین یونیورسٹیوں تک تعلیم اور ریسرچ کے لیے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس موقعہ پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی ، ڈاکٹر سہیل ارشد ، ڈاکٹر راشدہ عتیق اورانتخاب عالم و دیگر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button