Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی اور غازی یونیورسٹی کے مابین ایم او یو سائن

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر آفس میں بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اور غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے درمیان ایک یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

یادداشت کی تقریب میں وائس چانسلر بہاء الدین زکریایونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی ، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹرنجم الحق جبکہ غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل اور ڈائریکٹر اورک محمد علی ترار نے حصہ لیا۔

اس موقعہ پر وائس چانسلر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

اس موقعہ پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری اور ڈین پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان بھی موجود تھے۔

ایم او یو کے بارے ڈائریکٹر اورک بہاء الدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نجم الحق نے بتایا کہ اس یادداشت کا مقصد دونوں یونیورسٹیاں مل کر مشترکہ ریسرچ ، سیمینر ، ورکشاپ منعقدکریں گی اس کے علاوہ یو نائٹیڈ نیشن کے ایس ڈی جی حاصل کرنے کے لیے مشترکہ کوشش کی جائے گی ۔

انہو ں نے بتایا کہ یہ یادداشت چار سال کے لیے ہوگی۔ ان چار سالوں میں اساتذہ ، طلباء طالبات دونوں یونیورسٹی کی لیب اور ایکوپمنٹ سے مستفید ہوسکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button