زکریا یونیورسٹی اور گومل یونیورسٹی کے مابین معاہدہ

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی اور وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمدنے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے بعد دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔
اس موقعہ پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر سمیت دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔
تفصیل کے مطابق بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اور گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
ایم او یو پر دستخط گومل یونیورسٹی میں کیے گئے۔
بہا ء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی اور گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد افتخار نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اور گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے مابین ہونے والے ایم او یو کے تحت دونوں یونیورسٹیوں کے مابین تعاون کو مزید فروغ دیاجائے گا، اور اعلی تعلیم کے لیے مل جل کر اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔