بی زی یو اور اوتارا یونیورسٹی ملائشیا میں ایم او یو سائن

بہاء الدین زکریایونیورسٹی اور یونیورسٹی آف اوتارا ملائیشیاء کے مابین ایم او یو سائن کیاگیا۔
سکول آف اکنامکس بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اور سکول آف اکنامکس فنانس اینڈ بینکنگ یونیورسٹی آف اوتارا ملائیشیاء کے مابین مفاہمتی یادداشت پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی اور ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف نے دستخط کیے۔
پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف نے وائس چانسلر کو ایم او یو کے اغراض و مقاصد سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی آف اوتارا کے مابین ہمارے تعلقات گزشتہ چھ سال سے ہیں۔ اور اس ایم او یو کے تحت متعدد اساتذہ کرام ٹیچرز ایکسچینج پروگرام کے تحت ملائیشیاء کا دورہ کرچکے ہیں جبکہ ریسرچ سکالر ایکسچینج پروگرام کامیابی کے ساتھ جاری و ساری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اب اس معاہدے میں مزید تین سال کی توسیع کی گئی ہے۔ جس کے تحت مزید ون سمسٹر ٹیچر پروگرام اور ریسرچ پراجیکٹس پر کام کیاجائے گا۔
وائس چانسلر نے ایم او یو سے طلباء اور اساتذہ کے لیے ریسرچ کے دروازے اوپن ہونے پر مسرت کا اظہار کیا اور اس ایم اویو کو یونیورسٹی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر عمر چوہدری و دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔