Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

شعبہ فوڈ سائنسز اور ڈبلیو ایچ ایچ میں ایم او یو سائن

انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اور دو آبہ فائونڈیشن اور ڈبلیو ایچ ایچ کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت کے تحت دیہی علاقو ں میں تحقیق کے کام کو آگے بڑھانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔
جنوبی پنجاب اور اس کے پسماندہ علاقہ جات خاص طور پر مظفر گڑھ کے مسائل پر سیر حاصل بحث کی گئی۔
پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر ڈائریکٹر آئی ایف ایس این نے دیہی علاقوں کے مسائل خاص طور پر غذائی قلت کو کم کرنے کے لیے مشترکہ کام کرنے پر زور دیا ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈ اکٹر منصو راکبر کنڈی نے کم علمی اور نئی جہتوں سے کم شناسائی کو مسائل کی بڑی وجہ قرار دیا۔ چیئرمین د و آبہ فائونڈیشن جاوید اقبال اور میاں حمید اللہ نے اپنے اداروں کے کردار پر روشنی ڈالی اور مختلف علاقوں میں جاری پراجیکٹس اور ان کے مقاصد کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے ڈاکٹر محمد ریاض اور ڈاکٹر محمد توصیف سلطان نے شرکت کی۔ اور خوراک کے معیار کو بہتر کرنے پر زور دیا۔

دو آبہ فائونڈیشن کی طرف سے مظہر اقبال ، نوید اکرم اور جام ناصر نے بھی شرکت کی اور دو آبہ فائونڈیشن کی طرف سے جنوبی پنجاب کی غذائیت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مکمل مالی تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

انہوں نے کہاکہ جدید دنیا میں تعلیمی اور نجی شعبے مل کر ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اس سمت میں بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے یہ اقدامات ایک بہترین مستقبل کی نوید ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button