Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ریڈیو پاکستان ملتان اور جامعہ زکریا شعبہ کمیونیکیشن سٹڈیز کے درمیان معاہدہ

ریڈیو پاکستان ملتان اور بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کمیونیکیشن سٹڈیز کے درمیان ایک معاہدہ ہواہے۔
اس معاہدہ کے تحت شعبہ کمیونیکیشن سٹڈیز کے دس طلباءو طالبات کو ریڈیو پاکستان ملتان میں انٹرن شپ دی جائے گی۔جبکہ ریڈیو پاکستان ملتان کے افسران ریڈیو جرنلزم پر شعبہ کے طلباء وطالبات کو توسیع لیکچر دیں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان ملتان محمد آصف خان کھیتران نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ملتان اس خطہ کا اہم ادارہ ہے۔جس نے ٹیلنٹ کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ملتان یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اور یہاں سے فارغ التحصیل طلباء وطالبات کو پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں کافی مدد ملے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button