Paid ad
Breaking NewsEducationNationalتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی اور فیصل بینک میں ایم او یو سائن ہوگیا

ایمرسن یونیورسٹی ملتان اور فیصل بینک کے درمیان ایک اہم اشتراک عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد پیشہ ورانہ ترقی، اسلامی فنانس کی تعلیم کے فروغ اور طلباء کے لیے روزگار کے مؤثر مواقع پیدا کرنا ہے۔

اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان اور فیصل بینک کے ہیڈ آف لرننگ،ہیومن ریسورسز جناب اسد حمید نے شرکت کی۔ اجلاس میں دونوں اداروں کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مجوزہ یادداشت کے تحت فیصل بینک کے ملازمین کو ایمرسن یونیورسٹی میں تربیت فراہم کی جائے گی، جو کہ یونیورسٹی کے تجربہ کار اساتذہ کی زیر نگرانی ہوگی۔ اس کے علاوہ اسلامی فنانس پر آگاہی سیشنز کا انعقاد اور بینکنگ صنعت سے ہم آہنگ تعلیمی و تربیتی کورسز کی مشترکہ تیاری بھی معاہدے کا حصہ ہوں گے۔اس اشتراک کا ایک اہم پہلو طلبہ کے لیے مواقع کی فراہمی ہے، جن میں کیریئر سپورٹ سروسز، معاوضے کے ساتھ انٹرن شپ پروگرامز اور فیصل بینک کے معروف ینگ اسلامک بینکرز پروگرام (YIBP) کے تحت طلبہ کی شمولیت شامل ہے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو عملی بینکاری کی تربیت دے کر اسلامی بینکاری کے شعبے میں کامیاب کیریئر کے لیے تیار کرنا ہے۔

اجلاس میں ایمرسن یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران ڈاکٹر سجاد نواز، ڈاکٹر نادر مگسی اور ڈاکٹر عرفان جاوید بھی موجود تھے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button