Breaking NewsEducationتازہ ترین

انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن اور اینگرو میں ایم او یو سائن

انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اور فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان پرائیویٹ لمیٹیڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

جس میں ڈاکٹر محمد ناصر جنرل منیجر ریگولیٹری اینڈ سائنٹیفیک افیئرز اینگرو پاکستان اور وائس چانسلر بہاء الدین زکریایونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور کرنل ریٹائرڈ اظہر ندیم بزدار اورڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے دستخط کیے۔

ایم او یو کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر سعید اختر نے بتایا کہ اس مفاہمتی یادداشت کی روشنی میں دونوں ادارے مل کر فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کی ترقی میں مشترکہ کاوشیں کریں گے۔

جس میں خوراک ، ڈیری پروڈکٹس اور انسانی صحت کے لحاظ سے ریسرچ پروجیکٹس جمع کرائے جائیں گے۔

جس میں ہر سال انسٹیٹیوٹ کے ایک فیکلٹی ممبر کو مختلف موضوعات پر ٹریننگ دی جائے گی۔

فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان پرائیویٹ لمیٹیڈ دو ایم فل اور ایک پی ایچ ڈی سکالر کو فنڈز فراہم کرے گی۔اس طرح پبلی کیشنز کی مد میں یونیورسٹی کو سپورٹ مہیا کی جائیگی۔

دونوں ادارے مل کر ورلڈ ملک ڈے اور سیمینارز اور پوزیشن پیپرز پبلش کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس ایم او یو کی خاص بات یونیورسٹی ہیلتھ چمپیئن پروگرام بھی ہے جس کے تحت ہر سال ۔فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان پرائیویٹ لمیٹیڈکم از کم پانچ ایوارڈ زانسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ہونہار طلباء کو فراہم کرے گی۔

جن کی ٹریننگ بھی کی جائے گی اور وہ بعد میں مل کر اس ادارے کے لیے کام کریں گے۔اس مفاہمتی یادداشت کے تحت فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان پرائیویٹ لمیٹیڈ چار سال کے عرصہ میں ایک کروڑ 29 لاکھ کی معاونت انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس کو فراہم کی جائے گی۔

جس میں سالانہ بنیادوں پر ریسرچ پراجیکٹس کی مد میں دس لاکھ ، فیکلٹی ٹریننگ کی مد میں چار لاکھ ، ڈیری ریسرچ سکالرشپ کی مد میں اڑھائی لاکھ ، یونیورسٹی ہیلتھ چمپیئن کی مد میں ایک لاکھ پچیس ہزار روپے اور مختلف فنڈز کو ملاکر ایک سال کے ٹوٹل فنڈز 32 لاکھ 50 ہزار روپے ہوں گے۔

دونوں اداروں نے مل کر اس بات پر اتفاق کیا کہ فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان پرائیویٹ لمیٹیڈ انسٹی ٹیوٹ کے ایڈوائزری بورڈ کاحصہ ہوگا۔

جس کے تحت دونوں ادارے مل کر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے اس ایم او یو کو ادارے کی 47 سالہ تاریخ میں دوسری بڑی پرائیویٹ فنانسنگ کا اعزاز حاصل کرنے پر انسٹیٹیوٹ کی ٹیم کو مبارک باد دی۔

انہو ںنے کہاکہ اس طرح کے اقدامات پاکستانی حکومت کی’’ تعلیم اور پرائیویٹ اداروں کااشتراک‘‘ پالیسی کے عین مطابق ہے۔ اور اعلی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں