Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی اور بینک الاسلامی کے مابین ایک یاداشتی معاہدہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور بینک الاسلامی کے مابین ایک یاداشتی معاہدہ کی تقریب منعقد ہوئی۔

جس کے تحت یونیورسٹی کے تمام ملازمین اسلامی بینکاری کے تحت آسان اقساط پر ہنڈا اٹلس کی موٹر سائیکل حاصل کر سکیں گے۔

زرعی جامعہ ملتان کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)اور بینک الاسلامی کی طرف سے محمد شعیب رضوانی (ڈویژنل جنرل منیجر)نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ یونیورسٹی کے ملازمین کی بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔مزید کہا کہ اسلامی بینک کے تحت آسان اقساط پر دیا جانے والا موٹر سائیکل ملازمین کے لیے سہولت کا باعث بنے گا۔

اس موقع پربینک اسلامی کی طرف سے جواد الرحمن (کارپوریٹ ہیڈ ملتان)، جبکہ ہنڈا اٹلس کی طرف سے کاشف علی خان(ریجنل منیجر) زرعی یونیورسٹی ملتان کی طرف سے محمد رفیق فاروقی (ٹریثرار)محمد آصف نواز (ایڈیشنل ٹریثرار)ڈاکٹر محکم حماد،میجر صفدر حسین،مرزا عبدالقیوم،عظیم افضال اور رانا علی ضیاء موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button