زرعی یونیورسٹی اور فرٹیسائنس کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور فرٹیسائنس کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیئے گئے۔
اس معاہدہ پر دستخط وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) اور فرٹیسائنس سے حماد احمد میاں نے کیے۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان ہمیشہ یہ خوشی محسوس کرتی ہے کہ وہ کسی بھی انڈسٹری سے مل کر کسانوں کی فلاح کے لیے کام کر رہی ہے۔
اس معاہدہ کے تحت زرعی یونیورسٹی ملتان فر ٹیسائنس کمپنی کو گندم کے ہائی بریڈ بیج بنانے میں معاونت کرے گی۔
مزید کہا کہ فصلوں کی دیکھ بھال کے لئے سمارٹ ٹریپ بنانے میں مدد کرے گی۔
حماد احمد میاں(سی ای او فرٹیسائنس)نے کہا کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ طے شدہ معاہدہ کے تحت کسانوں کی فلاح کے لئے زرعی یونیورسٹی ملتان کی ٹیم کے ساتھ مل کر بہتر سے بہتر کام کروائیں۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان،پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی،ڈاکٹر عابد حسین،ڈاکٹر حافظ محکم حماد،ڈاکٹر عائشہ حکیم،ڈاکٹر علی شیر،ڈاکٹر محمد نادر موجود تھے۔