Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن درمیان ایم او یو سائن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے مابین زراعت کی ترقی کے باہمی اشتراک کی یاداشت پر دستخط کیلئے تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کہا کہ زراعت اور کسانوں کے وسیع تر مفاد کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اس یاداشت کے تحت دونوں ادارے مل کر غربت اور بھوک و افلاس کے خاتمے میں زراعت فش فارمنگ جنگلات کی بڑھوتری کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی یہ روایت رہی ہے کہ کسانوں اور فارمر کی ترقی کے لئے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے مزید اس اشتراک کو جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا۔
ایف اے او پاکستان کی سربراہ محترمہ فلورنس والے نے کہا کہ ہم اس اشتراک کے ذریعے جنوبی پنجاب میں زراعت کی ترویج و ترقی کے لئے ایم این ایس ایگری کلچر یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹر مبشر مہدی ڈاکٹر عابد حسین سمیت دیگر تمام ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button