Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ام این ایس زرعی یونیورسٹی اور فارمرز ڈیوپلپمنٹ کے درمیان معاہد طے

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی اور فارمر ڈیویلپمنٹ تنظیم کے مابین ملتان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں سرسبز بنانے کے موضوع پر یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

زرعی یونیورسٹی ملتان کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) اور فارمر ڈیویلپمنٹ تنظیم کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر غلام مصطفی نے دستخط کیے۔

اس موقع پر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے (ایف ڈی او) کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرے گی اور اس سلسلے میں ملتان میں اربن فارسٹ، ریچارج ویل ،بارش کے پانی کو اکٹھا کرنے کا نظام ،روف ٹاپ باغبانی اور گرین انفراسٹرکچر کی بحالی کے منصوبے شروع کرے گی، جس سے نہ صرف ملتان بلکہ پورے جنوبی پنجاب میں گرین انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملتان کی عوام کو موسمیاتی تبدیلیوں کے برے اثرات سے باہر نکلنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی اس سلسلے میں طلباء و طالبات، اساتذہ اور سول سوسائٹی مل کر اپنا حصہ ڈالیں گے۔

غلام مصطفی (سی ای او) نے زرعی یونیورسٹی ملتان کے تعاون کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈاکٹر آصف خان، ڈاکٹر مقرب علی اور عثمان واہلہ موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button