Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نیشنل رحمت العالمین و خاتم النبین اتھارٹی اور زکریا یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

نیشنل رحمت العالمین و خاتم النبین اتھارٹی اور بہاءالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان کے مابین ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ طور پر ورکشاپس، سیمینارز اور تعلیمی وفود کے تبادلے کو فروغ دیں گے، جس سے علمی و تحقیقی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔

مفاہمتی یادداشت پر نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے چیئرمین خورشید ندیم اور بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری نے دستخط کیے۔

اس موقع پر اعلیٰ تعلیمی شخصیات نے اس اقدام کو تعلیمی ترقی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔

مزید برآں ساؤتھ پنجاب کے کوآرڈینیٹر کے طور پر پروفیسر ڈاکٹر صہیب قدوس کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے، جو دونوں اداروں کے مابین تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button