Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان اور ایسوسی ایشن اف بائیو رسک مینجمنٹ کے مابین ایم او یوسائن

ویمن یونیورسٹی ملتان کی لیبارٹریز کے معیار بہتر بنانے ، اور بائیوسیکورٹی کو یقینی بنانے کےلئے ایم او یو سائن ہوگیا ۔

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان اور ایسوسی ایشن اف بائیو رسک مینجمنٹ کے مابین ایم او یوسائن ہوگیا، جس کے تحت دونوں ادارے مل کر لیبارٹریز کا معیار بہتر بنانے ، اس میں کام کرنےو الے عملے کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، اور آگاہی سیمینار اور ورکشاپ منعقد کرائی جائیں گی تاکے کیمیکلز سے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ان سے کیسے نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ بائیو سیفٹی کورس ریسرچ کا ایک اہم جزو ہے ، آج کے دور میں جہاں بائیو رسک مینجمنٹ سسٹم کا فقدان موجود ہے ،اس پر ہمیں خصوصی طور پر توجہ دینا ہو گی ۔تاکہ ہم اپنی ریسرچ کو بہتر اور محفوظ بنا سکیں ۔

ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا ویمن یونیورسٹی ملتان میں بہترین سائنٹسٹس موجود ہیں، جو تحقیقی سرگرمیوں کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کر رہی ہیں ۔

اس موقع پر بائیو ریسک کے ڈاکٹر جاوید خان (پروگرام ڈائریکٹر )نے کہا کہ پاکستان بھر میں مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ بائیو رسک مینجمنٹ کے موضوع پر مفاہمتی یاداشت پر ہو چکے ہیں، 50 سے زائد یونیورسٹیوں کے اساتذہ کو تربیت دی ہے ۔

ایم او یو فیکلٹی ممبران کی کپیسٹی بلڈنگ میں معاون ثابت ہوگا، اور اس اشتراک سے ہم اپنی لیبارٹریز کو چیلنجنگ بھی کر سکتے ہیں، جس سے لیبارٹریز مزید مضبوط ہوگی۔

اس موقع پر ڈاکٹر قمر رباب ، ڈاکٹر عدیلہ سعد اور ڈاکٹر عطیہ اقبال بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button