Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کے درمیان ایم او یو سائن

ویمن یونیورسٹی ملتان اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کے درمیان ایم او یو سائن، دونوں اداے ملکر کوالٹی ریسرچ کو فروغ ، جنوبی اور اپر پنجاب میں خواتین کی تعلیمی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی ، جس میں وائس چانسلر، ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے ایم او یو پر دستخظ کئے ۔

جس کی رو سے دونوں ادارے ملکر طالبات کو کوالٹی ایجوکیشن دینے کےلئے اقدامات کریں گے ۔

اس ایم او یو کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی وابستگی قائم کرنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس ملک کے معروف اور تاریخی اداروں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوم اکنامکس کالج لاہور کے ساتھ معاہدہ ویمن یونیورسٹی ملتان کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا، جس کے تحت دونوں یونیورسٹیاں جنوبی پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کی پائیدار ترقی کے لیے باہمی روابط کو فروغ دینے کی کوشش کریں گی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے ہماری یونیورسٹی نصاب کے اے ڈی پی پروگرام کورس کی تخلیق میں مہارت فراہم کرے گی، اور نصاب کے لازمی حصے کے طور پر انفارمیشن اینڈ ڈیجیٹل لٹریسی کورس کا آغاز کرے گا۔
یہ ابھرتی ہوئی تکنیکیں دو طرفہ سائنسی، تحقیق پر مبنی، تکنیکی سیمینارز، ورکشاپس، کانفرنسوں اور کورسز کے انعقاد کو فروغ دیں گی۔
اس معاہدے سے دونوں اداروں کے وقار میں اضافہ ہوگا اور کوالٹی ریسرچ سامنے آئے گی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے اس موقع پر کہا کہ دونوں جامعات میں معاہدے سے تحقیقی، ثقافتی اور تعلیمی روابط کو مزید فروغ حاصل ہو گا ۔

دونوں وائس چانسلرز نے اپنی یونیورسٹیوں کو مضبوط بنانے کے لیے مضبوط ادارے اور فیکلٹی کی ترقی کے لیے باہمی تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، پروفیسر ڈاکٹر کنول آمین، اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button