Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

مسٹر پنجاب 2025ء : ٹائٹل مقابلے نو فروری کو ہوں گے

ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہونے والے مسٹر پنجاب 2025ء کا ٹائٹل جیتنے کے لیے میدان سج گیا۔

ملتان سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد تن ساز سخت ٹریننگ میں مصروف، سابق مسٹر پنجاب علی عمران شاہ جو اس وقت ملتان کے متعدد باڈی بلڈنگ کلبز کو چلا رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ 9 فروری کو آرٹس کونسل ملتان میں بہترین مقابلہ ہوگا۔ تن سازی کے مقابلے نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ 65 کلو سے 100 کی کیٹیگری کے تن ساز مقابلے میں حصہ لیں گے۔

جیتنے والے کو ٹرافی کے ساتھ 1 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا جبکہ رنر آپ کو 50 اور 25 ہزار روپے انعام کے طور پر ملیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button