Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

مسز عظمیٰ شوکت کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش

ویمن یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کی پی ایچ ڈی سکالر مسز عظمیٰ شوکت کا پبلک ڈیفنس کی تقریب منعقد ہوئی۔

ان کے مقالے کا عنوان "ابتدائی دو لسانیات اور اس کے اثرات؛ "پاکستانی سیاق و سباق میں بچوں کی اصطلاحی ترقی کا مطالعہ” تھا ۔

مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی تھیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زبان کسی بھی معاشرے کی پہچان ہوتی ہے، اس میں تبدیلی وقت کے ساتھ ساتھ ہوتی ہے۔

اس کا مطالعہ بہت ضروری اور اپنے سماجی بدلاؤ کا مانیٹر کرنے کےلئے ضروری ہوتا ہے۔

اس لحاظ سے ہمارا شعبہ انگریزی اپنے فرائض سے باخوبی واقف ہے، انہوں نے اپنی ریسرچ میں معاشرے کے اس پہلو کو بھی شامل کیا جس سے زبان پر ہونے والے زمانی اثرات کا مطالعہ ہوا

امید ہے مستقبل قریب میں بھی ہماری یونیورسٹی میں اعلیٰ ریسرچ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس موقع پر سکالر مسز عظمیٰ شوکت کا کہنا تھا کہ نفسیاتی، علمی، نفسیاتی،سماجی نفسیاتی، سماجی لسانی، سماجی ثقافتی اور لسانی، دو زبانوں کی تعریفیں دو زبانوں میں مقامی جیسی قابلیت سے لے کر کم سے کم تک ہوتی ہیں۔

زبان سے کسی فرد کا تعارف، بنیادی طور پر پڑھنا سیکھنے کے ذرائع سےاور لکھیں گے، اس کی زبان کے رویے میں تبدیلی لائے گا۔ جیسے زیادہ سے زیادہ لوگ پڑھے لکھے ہوتے جائیں گے،لسانی شکلیں نئے علمی افعال پر نقش ہوتی ہیں۔

سکالر مسز عظمیٰ شوکت نے اپنا تحقیقی مقالہ ڈاکٹر مبینہ طلعت کی نگرانی میں مکمل کیا، اور بطور ایکسٹرنل سپروائزر ڈاکٹر میمونہ غنی نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈاکٹر میمونہ خان ( چیئرپرسن شعبہ انگریزی) نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی تحقیقی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کر رہی، اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہے گا۔

آخر میں سکالر مسز عظمیٰ شوکت نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے ۔

جس کے بعد انہیں ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش کی گئی ۔

اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حنا علی شعبہ انگریزی کے اساتذہ اور دیگر بھی موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button