Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی پھر ہنگاموں کی زد میں، لڑائی جھگڑے میں ایک زخمی

گزشتہ روز زکریا یونیورسٹی ہنگاموں کی زد میں رہی، صبح کے اوقات میں ماس کمیونیکشن ڈیپارٹمنٹ سے شروع ہونے والی لڑائی وقفے کے بعد رات گئے تک جاری رہی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : پشتون کونسل کے لیڈروں کا ’’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ‘‘ ہوگیا

پولیس رپورٹ کے مطابق دوپہر 12 بجے ماس کام کے طلباء سپورٹس گالا کے سلسلے میں کرکٹ کھیل رہے تھے کہ ایم ایس ایف گروپ آگیا اور کہا کہ اس جگہ وہ کھیلیں گے۔
گروپ کے سربراہ غلام حسین عرف بابا جانی ، رانا احمد ، شہزاد طالب ، حسن ایوب ، عارف بھٹی نے دھمکیاں لگانا شروع کردیں، جس پر پشتون کونسل طارق نواب خان، فرمان اللہ ، بخت علی ، بلال ،عرفان اور عبدالجبار اور دیگر اکھٹے ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی پھر لہولہان ہوگئی ،5افراد نشتر پہنچ گئے

بابا جانی نے جان سے مارنے کی دھمکی دی تو حالات کشیدہ ہوگئے، اور ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔
جس پر سیکورٹی عملہ اور آفیسر موقع پر پہنچ گئے ، اور پولیس کو طلب کرلیاگیا ۔

اسی دوران ایم ایس ایف کے رانا احمد نے ہوائی فائرنگ شروع کردی، اسی دوران ایم ایس ایف کا ایک طالب علم شہزاد دوڑ کر عثمان ہال پہنچا تو پشتون طلباء نے اس کو پکڑلیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، اور ہاسٹل کو بند کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : لڑائی جھگڑوں اور فائرنگ کیس میں ملوث طلباء کو بچانے کےلئے اساتذہ اور سیاسی افراد سرگرم

سیکورٹی عملے نے اسے واپس مانگا تو بخت علی کا کہنا تھا کہ پہلے اس کے خلاف مقدمے کا حکم نامہ لاؤ تو اس کو پولیس کے حوالے کریں گے، جس پر انہیں مقدمے کا مراسلہ دے دیا گیا، جس کے بعد شہزاد کو پولیس کے حوالے کردیا گیا، اور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

لیکن شام کو پھر حالات کشیدہ ہوگئے، ایم ایس ایف کے 70سے زائد ارکان جن میں زیادہ تعداد آوٹ سائیڈر کی تھی گاڑیوں پر آئے، اور ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔

دوسری طرف پشتون بھی اکھٹے ہوگئے، اس سے پہلے بڑا تصادم ہوتا پھر پولیس کو طلب کرلیاگیا اور کیمپس سیل کردیا گیا ۔

تاہم بات چیت کے بعد ایم ایس ایف کے لوگوں کو کیمپس سے جانے دیاگیا ، اور ساڑھے سا ت بجے رکی ہوئی ٹریفک بحال کردی گئی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں