Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محمد عظیم کا پی ایچ ڈی کے تحقیقی مقالہ کا کامیاب مجلسی دفاع

بہاء الدین زکریایثونیورسٹی ملتان شعبہ فارماسیوٹکس کلیہ فارمیسی کے طالب علم محمد عظیم کا پی ایچ ڈی کے تحقیقی مقالہ کا کامیاب مجلسی دفاع منعقد ہوا ، جس میں انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کر دی گئی۔

پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر محمد عظیم نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان "کینسر کے خلیوں کو ہدف بنانے والے بلوطین کثیر شکری مرکب پر مشتمل خردیبینی کرے کی ترکیب” کے نام سے پیش کیا۔

اس تحقیق میں ڈاکٹر محمد عظیم نے قدرتی طور پر پائے جانے والے بلوطین اور کیمیائی مالیکیول کثیر شکر کا مرکب تیار کیا ۔
جس میں کینسر کے خلیوں کو ہدف بنانے کی اہلیت تھی ، پر تفصیلی تحقیق کی۔

یہ تحقیق انہوں نے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف کی زیرنگرانی مکمل کی، جبکہ پروفیسر سہیل ارشد چیئرمین شعبہ فارماسیوٹکس نے کہاکہ یہ تحقیق مستقبل میں ادویہ سازی میں ایک سنگ میل کی حامل ہوگی۔

مجلسی دفاع میں پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی نے ممتحن کے فرائض سرانجام دیے۔ڈاکٹر محمد عظیم نے اپنی تحقیق کے دوران تین بین الاقوامی تحقیقی مقالہ جات شائع کیے۔

اس وقت ڈاکٹر محمد عظیم جامعہ ہمدرد میں بطور لیکچرار درس و تدریس اور تحقیق سے وابستہ ہیں۔

مجلسی دفاع میں ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈ اکٹر محمد عزیر ، چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد ، ڈاکٹر جہاں زیب، ڈاکٹر حنا رضا ، ڈاکٹر فرقان، محمد اقبال، ڈاکٹر فاطمہ ثاقب ، ڈاکٹر فیصل عثمان و دیگر اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button