Breaking NewsSportsتازہ ترین

محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن متنازع قرار، پی سی بی کا اعلامیہ جاری

محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ 21 جنوری کو لاہور میں واقع آئی سی سی سے ایکریڈیٹڈ لیب میں کیا گیا ، جس کا جائزہ لینے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نےفاسٹ باؤلر کے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے پی سی بی کا بیان مندرجہ ذیل ہے:
"پی سی بی کو کرکٹ آسٹریلیا سے محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کی ایک مفصل جائزہ رپورٹ آج موصول ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گڈ لینتھ اورفُل لینتھ ،باؤنسر اور سلو باؤنسر کی ڈیلیوریز پھینکتے وقت ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی حد سے تجاوز کررہا ہے۔”

اس رپورٹ کا جائزہ لینےاور اپنے باؤلنگ ماہرین سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد پی سی بی کو یقین ہے کہ فاسٹ باؤلر کے باؤلنگ ایکشن میں یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

پی سی بی اب ایک باؤلنگ کنسلٹنٹ کا تقرر کرے گا جو محمد حسنین کے ساتھ کام کرے گا تاکہ وہ اپنے باؤلنگ ایکشن کو درست کر سکیں، اور دوبارہ جانچ کے لیے تیار ہوں۔
"محمد حسنین پاکستان کا اثاثہ اور ان چند باؤلرز میں شامل ہیں، جو تسلسل سے 145 کلومیٹر کی رفتار سے گیند پھینکتے ہیں۔

لہٰذا ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پرپی سی بی نےفیصلہ کیا ہے کہ محمد حسنین کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں مزید شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

"غیر قانونی باؤلنگ ایکشن قوانین کے تحت اب جب تک محمد حسنین دوبارہ اپنے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کلیئر نہیں کرلیتے، وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھی باؤلنگ سے معطل رہیں گے”

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں