Breaking NewsSportsتازہ ترین

محمد حسنین کو باؤلنگ کی اجازت مل گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو دوبارہ ہر قسم کی کرکٹ میں باؤلنگ کی اجازت مل گئی ہے۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران ان کے بازو کا خم 15 ڈگری سے کم رپورٹ ہوا ہے۔

محمد حسنین کو آئی سی سی سے منظور شدہ لاہور کے ٹیسٹنگ سینٹر میں دئیے گئے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد معطل کیا گیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے 21 جنوری کو دئیے گئے اس ٹیسٹ کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔

محمد حسنین نے آئی سی سی سے منظور شدہ لاہور کے ٹیسٹنگ سینٹر میں 21 مئی کو دوبارہ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے اس رپورٹ کا بھی جائزہ لینے کے بعد اس کی تصدیق کی۔

ابتدائی طور پر جنوری میں آسٹریلیا کے ایک ڈومیسٹک ایونٹ کے دوران محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں