Breaking NewsEducationتازہ ترین
محمد جاوید خان ڈاکٹر آف ریاضی ہوگئے
محکمہ سکولز ایجوکیشن ملتان کے محمدجاوید نے پی ایچ ڈی کا کامیاب پبلک ڈیفنس کرکے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی۔
ان کا مجلسی دفاع گزشتہ روز ہوا ان کے مقالے کا عنوان ” REFLEXIVE EDGE IRREGULARITY STRENGTH OF SOME GRAPHS تھا ۔
ان کے سپروائزر ڈاکٹر محمد ابراہیم اور ڈاکٹر سرفراز احمد تھے۔
ڈاکٹر محمد جاوید نے اپنی کامیابی کو اپنے والدین کے نام کیا ہے ، اور کہا کہ اس مشکل ہدف میں اساتذہ کی کاوشوں کے ساتھ والدین کے دعاؤں نے منزل آسان کردی۔