Breaking NewsSportsتازہ ترین
ملتان ٹیسٹ : محمد رضوان فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اس سیریز کے سب سے انفارم بیٹر محمد رضوان فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے، ساجد خان کی ایک بال ان کی ٹانگ پر لگی۔ بیٹر نے لیگ سائیڈ پر کھیلنے کی کوشش کی لیکن بال ان کی ٹانگ کو لگ گئی ۔اس وقت تو انہوں نے تھوڑا سا آرام محسوس کیا،لیکن اگلی بال کے بعد جیسے ہی وہ جھک کر دوبارہ کھڑے ہوئے تو صاف طور پہ دیکھا جا سکتا تھا جیسے سٹرین پین ہو اور اس کے بعد وہ زمین پر گر گئے۔
میچ پانچ منٹ سے زیادہ دیر تک رکا رہا، فزیو نے انہیں ٹریٹمنٹ دی اور ان کے گھٹنے پر طویل وقت تک سپرے کرتے رہے، یہ پاکستان کرکٹ کے لیے خطرناک بات ہے اگرچہ محمد رضوان فیلڈ میں موجود ہیں لیکن اگر انہیں سارا دن کھڑا ہونا پڑا تو پھر بیٹنگ کرنا ان کے لیے مشکل ہو جائے گا، فی الحال ان کی پوزیشن زیادہ خراب نہیں ہے۔