Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 8 : جیت کا سفر جاری رکھیں گے ، محمد رضوان

ملتان سلطانز کےکپتان محمد رضوان کا کہنا ہےکہ ہر میچ چیلنج ہوتا ہے،نتائج اللہ کیطرف سے ہوتے ہیں ہم نے کوشش کی اورنتیجہ ہمارے حق میں آیا۔

وہ ملتان سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نےکہا ملتان کے کراوڈ نے سب ٹیمز کو سپورٹ کیا سوائے آج کے آخری بالز کے جس پر پتا چلا پورا سٹیڈیم ہمارےساتھ ہے۔

جس طرح ہماری سپورٹ کی ان کاشکریہ میچ نے بہت سی کروٹیں لیں میچ کا کریڈٹ ہمارے بالز کو دینا چاہیے۔

اختلافات اچھے ہوتے ہیں ٹیم ورک میں رائے بھی دیکھنی ہوتی ہےکپتان بہت سی چیزوں کو دیکھتا ہے۔
پولارڈ سے بھی ایساہی اختلاف تھا اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم میں کوئی ایشو ہے۔

چوٹ لگنے کےحوالے سے محمدرضوان کا کہناتھا کہ فل حال تو لگتا ہے صدقہ دینا چاہیے، جس طرح چوٹیں لگ رہی لیکن میں انجوائے کررہاہوں یہ چوٹ دکھ کھیل کاحصہ ہے، شروع میں پیچ بہت اچھا تھا لیکن بعد میں سنیئر بالز سے میرا پالا پڑگیا۔
عمران طاہر کی بالز کا میرے پاس جواب نہیں تھا

امید کرتے ہیں اگلے میچز میں بھی اچھا کھیلیں گے، رزلٹ اللہ کی طرف سے ہے ہم صرف کوشش کرسکتے ہیں۔

مشکل وقت پاور پلے میں تھا ، وہ میچ لے گئے تھے پھراللہ نے مدد کی، اور جیت ہماری ہوئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button