Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

احسان اللہ اور محمد رضوان سلطانز کی امیدوں کا سہارا

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے احسان اللہ اور اسامہ سےامیدیں باندھ لیں ، دلیری سے کھیلنے کےلئے پلان تیار کرلیا ،پی ایس ایل دوسروں کی نسبت اعلیٰ معیار کی لیگ ہے۔

ملتان سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ افتتاحی معرکے میں جو بہادری کیساتھ کھیلے گا وہ جیتے گا، ہمارے پاس بھی تجربے کار بالر ہیں ، جبکہ بلےبازی میں شان مسعود، ڈیوڈ ملر،جوش لٹل،خوشدل بھی موجود ہیں، اس لئے قلندرز کے ساتھ مقابلہ کاٹنے دار رہے گا۔

شاہین ورلڈ کلاس باؤلر ہے,ہم نے شاہین شاہ کیخلاف حکمت عملی بنائی ہے, وہ انجری سے واپس آیاہے مگر وہ انٹرنیشنل ریٹنگ میں ٹاپ پر ہے، اس کے ساتھ حارث ہے جو مڈل آرڈر میں چار پانچ کی اوسط سے آوٹ کرنے کی مہارت رکھتا ہے۔

اس لئے اس پائے کے بالر نہ سہی مگر احسان اللہ اور اسامہ جس طرح پرفارم کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے، خصوصا اسامہ کی فیلڈ الگ سے ہے اس سے بہت زیادہ توقع ہے یہ دونوں بالر پورے ٹورنامنٹ میں کچھ خاص کرنے والے ہیں۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ شائقین کی محبت شاید ہمارے لیے زیادہ ہوگی, ملتان ہوم گرائونڈ ہے،کرائوڈ کا فائدہ ہوگا۔

میں پہلی بار ملتان میں پی ایس ایل کھیلوں گا،مجھے بھی انتظار ہے، سنا ہے کہ یہاں کا کرائوڈ بہت پیار دیتا ہے، اور بہت سپورٹ کرتا ہے۔

لاہور قلندرز سے پہلا میچ ہے،اس پر کہا کہ شاہین ہوں یا کوئی بھی۔وہ اپنی تیاری کرکے آئیں گے،ان کا کام وکٹیں لینا،ہمارا کام اسکور کرنا ہوگا۔مقابلہ کریں گے۔میدان سے باہر محبت بھی ہے۔دوستی بھی اور احترام بھی لیکن میدان کے اندر کوئی محبت،دوستی وغیرہ کا سلسلہ نہیں۔صرف اپنی ٹیم کے لئے جیتنا چاہیں گے اور نہیں دیکھیں گے کہ سامنے کون ہے۔

محمد رضوان کہتے ہیں کہ ابھی دنیا بھر میں جاری لیگز کے فائنل ہورہے ہیں۔ان کا اشارہ جنوبی افریقا کی سائوتھ افریقا ٹی 20 لیگ اور بنگلہ دیش کی بی پی ایل کی جانب تھا،تو انکے فائنل کے بعد ہم سب کے اسکواڈز مکمل ہونگے۔

بارش کی وجہ سے متعدد کرکٹرز کی فلائٹ متاثر ہیں۔اس لئے فی الحال نہیں کہاجاسکتا کہ پہلے میچ میں کون سی ٹیم اتاریں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی نہیں معلوم کیسی پچ پر میچ ہوگا،اس پر ابھی کام جاری تھا لیکن رات کے میچ میں اوس فیکٹر ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button