Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 8 : محمد رضوان زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے

محمد رضوان زخمی ہونے سےبال بال بچ گئے، دو مرتبہ ڈاکٹرز کو آناپڑا، ننھے فین کا اظہار ناپسندیدگی سب کوبھا گئی۔

تفصیل کے مطابق ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان پر قسمت کی دیوی مہربان ہے ، پی ایس ایل 8 میچ میں محمد رضوان جہاں فارم میں ہیں،وہاں ان کے ساتھ پروٹیز بیٹر ریلی روسو کی فارم بھی چمک رہی ہے، مگر گزشتہ روز ملتان کے کپتان بری طرح زخمی ہونے سے بال بال بچے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم بیٹنگ کررہی تھی 8ویں اوور میں پہلے شاداب خان کا تھرو رضوان کے بازو پر لگ، وکٹ کیپر بیٹر درد سے کراہ اٹھے۔بیٹ ہاتھ سے دورجاگرا،انہیں چلنے میں بڑی تکلیف ہوئی۔فزیو سے مدد لینی پڑی،انہیں طبی امداد ملی۔

اننگز کے 10 ویں اوور میں ریلی روسو کی ایک سیدھی شاٹ رضوان کو لگتے لگتے بچی، اگر وہ ایک لمحہ کی تاخیر کرتے تو بال ان کی گردن یا چہرے پر لگتی۔تیز ترین شاٹ ان کو گرائونڈ سے باہر جانے پر مجبور کرتی۔رضوان نے نیچے گرکر جان بچائی کہ پھر وہ سنبھل نہ سکے،خود تو بے دردی سے وکٹ پر گرے ہی،ایک بار پھر ان کا بیٹ ہاتھ سے دور جاگرا۔

یہ واقعہ اتنا سنگین ہوسکتا تھا کہ روسو کو اندازا تھا، یہی وجہ ہے کہ وہ وکٹ پر بیٹھے رضوان کے پاس آکر بیٹھے۔ان سے معذرت کی اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

ایک فین جو کہ ملتان اسٹیڈیم میں موجود تھا،اس نے رضوان کی چوٹ کا ایسا برا منایا کہ دیکھنے والے بے اختیار ہنس پڑے۔ یہ منظر سکرین پر بار بات دکھایا جاتا رہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button