Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاک انگلینڈ سیریز : ملتان ٹیسٹ ؛ پچ کی تیاری کا جائزہ لینے محمد یوسف ملتان پہنچ گئے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

جس کےلئے تیاریاں جاری ہیں ، راولپنڈی ٹیسٹ کے خراب پچ پر شدید تنقید کے بعد پی سی بی نے ملتان کی معیار ی پچ کی تیاری کےلئے احکامات جاری کئے ہیں، جن کا جائزہ لینے کےلئے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کو خصوصی طور پر ملتان بھیجاگیا ہے ۔

انہوں نے گزشتہ روز ملتان سٹیڈیم کا دورہ کیا، وکٹ کی تیاری کا جائزہ لیا، اور کیورٹرز کو ہدایات جاری کیں ۔

سٹیڈیم ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف کو چیئرمین پی سی بی اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ملتان بھیجا ہے ۔

بعد ازاں محمد یوسف نے ساوتھ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے آفس کا بھی دوہ کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں