Breaking NewsNationalتازہ ترین

محرم کے جلوسوں کے روٹس پر ترقیاتی منصوبوں کے آغاز

ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے سلسلہ میں انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے ،جبکہ جلوسوں کے روٹس پر ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یکم محرم الحرام سے قبل روٹس پر مکمل طور پر کلئیر کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محرم الحرام کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں مرکزی تنظیم لائسنسداران جنوبی پنجاب کے رہنماء مزین چاون کی سربراہی میں وفد نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر،ایس پی محمد حسن اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ ماتمی لائسنس داروں کے جائز مسائل ہر صورت حل کئے جائیں گے، جبکہ روٹس اور مجالس پر سیکورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی۔

طاہر وٹو نے بتایا کہ شہر اولیاء کے امن کو ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے میپکو اور واسا حکام کو ہدایت کی کہ روٹس کی اپ گریڈیشن کیلئے جامع پلان تشکیل دیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں