Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان آرم ریسلنگ چیمپئن شپ رانا اکبر نے جیت لی

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان اور ملتان ڈویژن آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسری مسٹر ملتان آرم ریسلنگ چیمپئن شپ کے مقابلہ جات سپورٹس جمنیزیم ملتان میں منعقد ہوئے۔

جس میں جونئیر انڈر 19 اوپن مقابلہ جات میں مدثر بن محمود جٹ نے 70کلو گرام۔عبدالرحمان خان۔80کلو گرام محمد طلال الہٰی ۔90کلوگرام ۔اسماعیل خان۔100کلو گرام۔عبداللٰلہ خاکوانی۔ 110کلو گرام رانا اکبر 110پلس اوپن میں فاتح رہے، جبکہ ٹائٹل فائٹ ٹاپ تھری میں رانا اکبر نے پہلی پوزیشن گولڈ میڈل۔ دوسری پوزیشن سلور محمد طلال االہٰی ۔اور تیسری پوزیشن برونز میں مدثر بن محمود جاوید نے حاصل کی ۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں پیٹرن آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن۔ محمد جمیل کامران۔صدر ملتان ڈویژن نواب علی۔ سیکرٹری ملتان ڈویژن بہادر علی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی لاہور سے آئے ہوئے انٹر نیشنل آرم ریسلر عثمان بٹ تھے۔

محمد جمیل کامران نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہمارا مشن ہے۔
اسی سلسلہ میں یہ چیمپئن شپ منعقد کی گئی ہے۔ تاکہ نوجوان کھلاڑیوں میں جیت کا جذبہ اجاگر ہو۔

نواب علی نے کہا کہ آرم ریسلنگ کے ذریعے نوجوان اپنی طاقت کا اظہار کرتے ہیں ۔

عثمان بٹ نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا، اور امید ظاہر کی کہ اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

تقریب کے آخرمیں جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button