Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان کا آسٹوٹرف ہاکی سٹیڈیم تکمیل کے مراحل میں داخل

شہر اولیاء میں جدید سنتھیٹک آسٹوٹرف ہاکی سٹیڈیم تکمیل کے مراحل میں داخل ہوگیا۔
کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے متی تل روڈ پر زیر تعمیر ہاکی سٹیڈیم سائٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سنتھیٹک آسٹو ٹرف سٹیڈیم ملتان ڈویژن کا پہلا جدید ہاکی سٹیڈیم ہے۔ حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ ہاکی سٹیڈیم اس خطے کے نوجوانوں کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ نسل نو کے صحت مند مستقبل کیلئے کھیل کے میدان آباد کرنا بہت ضروری ہیں۔
ڈویژنل سپورٹس افسر رانا ندیم نے بتایا کہ 24 کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے زیر تکمیل ہاکی سٹیڈیم 80 کنال پر محیط ہے ، جو کہ اس سال دسمبر میں مکمل کر لیا جائے گا۔
سٹیڈیم میں 4 فلڈ لائٹس پولز، 48 فلڈ لائٹس، 250 کے وی جنریٹر لگایا جارہا ہے۔ آسٹروٹرف کی صفائی کیلئے 65 لاکھ کی مشین بھی خریداری کے مراحل میں ہے۔ ہاکی سٹیڈیم کی تکمیل پر قومی ہاکی کھلاڑیوں کو دعوت دی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرے فیز میں ورلڈ کلاس سومنگ پول، ہوسٹلز وغیرہ بنا کر اسے سپورٹس کمپلیکس بنایا جائے گا۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے زیر تعمیر ہاکی سٹیڈیم میں پہلا پودا بھی لگایا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی، ضلعی سپورٹز افسر عدنان نعیم، اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر آصف ندیم بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button