Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

مظفر گڑھ پریمیئر لیگ : ملتان بہاولپور ریجن ڈس ایبلڈ ٹیم کواٹر فائنل میں پہنچ گئی

مظفر گڑھ میں جاری مظفر گڑھ پریمیئر لیگ میں ملتان بہاولپور ڈس ایبلڈ ٹیم نے دوسرے میچ میں ٹائیگر کرکٹ کلب خان گڑھ کو ہرا کر کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ٹائیگر کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 163.رنز بنائے۔طلحہ۔58.سعید نے 32 رنز بنائے۔ زبیر سلیم نے تین۔آصف۔ نعمان اور عبدالخالق نے ایک۔ ایک۔ وکٹ حاصل کی۔

بعد میں کھیلتے ہوئے ملتان بہاولپور ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے عابد حسین۔ کے 44۔زمان خان۔ کے 42اور نعمان کے 29سکور کی بدولت مطلوبہ ہدف پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ٹائیگر کلب خان گڑھ کی طرف سے تنویر نے دو جبکہ۔ حماد اور اختر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مہمان خصوصی میاں عمار سماجی رہنماء تھے۔

دریں اثناء ٹیم کی کواٹر فائنل میں کوالیفائی کرنے پر بانی پاکستان فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ اور امیرالدین انصاری سیکرٹری پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ نے ٹیم کےممبران کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح محنت اور لگن سے کھیلتے رہے تو اس ٹورنامنٹ کے فاتح ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button