Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قیدیوں کی سہولت کیلئے بخشی خانہ کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے قیدیوں کی سہولت کیلئے بخشی خانہ کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے بخشی خانہ عمارت میں لائٹنگ اور صفائی ستھرائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بخشی خانہ کو پینٹ کرکے واش رومز کی حالت زار بھی سنواری جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی حکام کے ہمراہ بخشی خانہ اور ضلع کچہری کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کچہری میں عوام کی سہولیات کیلئے احکامات بھی جاری کئے اور کہا کہ بخشی خانہ اور ملحقہ چیمبرز و کورٹس میں مثالی انتظامات کئے جائیں۔

قبل ازیں انہوں نے محکمہ بلڈنگ کو لائٹس اور عمارت کی خستہ حالی دور کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button