Breaking NewsNationalتازہ ترین

شہریوں کی اذیت کم نہ ہو سکی، ملتان جنگی قلعہ بن گیا

پاکستان اور انگلیںڈ کی کرکٹ ٹیمیں اس وقت ملتان میں موجود ہیں، اور ملتان شہر جنگی قلعے کا منظر پیش کررہا ہے۔

پورے شہر میں ایک ایمرجنسی نافذ ہے ، جس سے شہری ہیجان کا شکار ہیں۔ جن راستوں سے ٹیموں نے گزرنا ہوتا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ دوسری سڑکیں بھی بند کردی جاتی ہیں۔

گزشتہ تین روز سے جاری اس اذیت ناک عمل میں شدید عوامی ردعمل کے باوجود بھی کوئی کمی نہیں آئی ۔

اس سے کوریج کرنے والے غیر ملکی صحافی بھی پریشان نظر آئے، ان کو سٹیڈیم پہنچنے میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلنڈ کی ٹیم کی سیکورٹی اچھی بات ہے، مگر اداروں کوعام آدمی کی مشکلات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔

ایسے انتظامات میں کون میچ دیکھنےآئےگا، سیکورٹی ادارے ایسے انتظاما ت کریں جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے اور وہ میچ دیکھنے سیٹیڈیم بھی آسکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں