Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈاکٹر صوفیہ عمر کے فن پاروں کی نمائش "آسٹروفیلیا” جاری

ملتان کالج آف آرٹس زکریا یونیورسٹی ملتان میں پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ عمر کے فن پاروں کی نمائش ” آسٹروفیلیا” جاری ہے، جس میں خلا اور آسمان کے رنگ، ستارے ، سیارے اور بادل نہایت خوبصورتی سے پینٹ کیے گئے ہیں، اس نمائش میں یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ نے بھرپور انداز میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ۔
کائنات کی بلندیوں میں موجود اللّٰہ تعالٰی کی بکھیری ہوئی وسعتوں کو پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ عمر نے نہایت ماہرانہ انداز میں عوام الناس کے لئے اپنے برش کے سٹروک سے کینوس پر منتقل کیا ہے۔
آرٹس کالج کی گیلری میں مصنوعی روشنیوں میں یہ فن پارے ہر آنے والے کو خلا کی دنیا میں پھیلے ہوئے مناظر سے روشناس کروا رہے ہیں، کالج کے نئے اور پرانے طلباء کے لئے اس نمائش میں سیکھنے کے مواقع موجود ہیں۔




















