ہینڈ بال چیمپئن شپ 2025 : دفاعی چیمپئن ملتان کی ہیٹرک

آل پاکستان انٹر بورڈز ہینڈ بال چیمپئن شپ دفاعی چیمپئن ملتان نے مسلسل تیسرے برس بھی جیت کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی۔
گزشتہ برس کا رنر اپ فیصل بورڈ اس سال بھی رنر اپ ہی رہا، لاہور بورڈ نے مردان کو ہرا کے تیسری پوزیشن پائی
ملتان نے کانٹے دار مقابلے کے بعد 14 کے مقابلے میں 20 گول سے آل پاکستان انٹر بورڈز ہینڈ بال چیمپئن ٹرافی 2025ءاپنے نام کی رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔
تعلیمی بورڈ ملتان کی میزبانی میں تین روزہ چیمپئن شپ کے مقابلے لیگ بنیاد پر اولمپئن ارشد ندیم سپورٹس کمپلیکس ملتان پر منعقد کیے گئے، جس میں ملک بھر سے 8 تعلیمی بورڈز کی ٹیموں نے حصہ لیا، ان 8 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔
لیگ راؤنڈ کے نتائج کے مطابق دفاعی چیمپیئن ملتان۔ گزشتہ برس کے رنر اپ فیصل آباد ۔ لاہور اور مردان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ سیمی فائنل میں ملتان نے مردان کو اور فیصل آباد نے لاہور کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
فائنل میچ میں ملتان نے فیصل آباد کو ہرا کر چیمپئن ٹرافی اپنے نام کی، تیسری پوزیشن کے میچ میں لاہور نے فیصل آباد کو ہرا دیا۔
اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی سیکرٹری ملتان ایجوکیشن بورڈ خرم شہزاد اسلم قریشی نے انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر آرگنائزنگ سیکرٹری ملک نثار احمد نے ایونٹ بارے بریفنگ پیش کی اور بتایا کہ آل پاکستان انٹر بورڈز ہینڈ بال چیمپئن شپ میں میزبان ملتان۔ فیصل آباد ۔لاہور۔ پشاور۔ سوات۔ مالاکنڈ ۔بنوں اور مردان نے شرکت کی۔
دریں اثناء چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر اپنے پیغام میں کہا کہ کھیل اور تعلیم حکومت کا مشن ہے، کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی اور کھیلنے کے مواقع کیلئے ملتان بورڈ اور ڈویژنل انتظامیہ کوشاں ہے آل پاکستان انٹر بورڈز ہینڈ بال چیمپئن شپ اس سلسلے کی کڑی ہے۔