Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان : ایم سی سی کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

ملتان کرکٹ گراؤنڈ کو جلد ہی اپ گریڈ کردیا جائے گا، ملتان شہر میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اس ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے اور دنیا کے سامنے لانے کے لیے بہترین کھیلوں کے میدان اور سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس پنجاب اسد الله فیض نے ملتان کرکٹ گراوٴنڈ نواں شہر ملتان کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈاریکٹر پلاننگ و ڈویلپمنٹ پنجاب روف باجوہ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم، ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے کہا ملتان کرکٹ گراوٴنڈ شہر کے وسط میں ہونے کی وجہ سے خاص اہمیت کا حامل ہے۔اس گراونڈ کی اپ گریڈیشن کرکے یہاں پر کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔

ڈپٹی ڈاریکٹر پی اینڈ ڈی روف باجوہ نے ملتان کرکٹ گراوٴنڈ میں فلڈ لائٹس کی تنصیب۔ گراونڈ لیولنگ اور دیگر سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی ، جبکہ رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے گراوٴنڈ کے حوالے سے اسداللٰلہ فیض سیکرٹری یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس پنجاب کو تفصیلی بریفنگ دی ، جس پر انہوں نے گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں