Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی سی بی کا ماڈل آئین ، ملتان کے کرکٹ کلبوں کے اجلاس طلب کرلئےگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ماڈل آئین کے نفاذ اور الیکشن کے انعقاد کے لئے ملتان کے کلبوں کے اجلاس طلب کرلئے گئے ہیں ، اس سلسلے میں سپنا کرکٹ کلب کا اجلاس شاہد لودھی کی صدارت میں 29ستمبر کی شام تین بجے لودھی ہاوس علی پارک ویو قاسم بیلہ میں منعقد ہوگا، جس میں ماڈل آئین کی منظوری لی جائے گی اور کلب کے عہدیداروں کا چناو عمل میں لایا جائے گا، تمام کھلاڑیوں کو نوٹس کے ذریعے بھی آگاہ کردیاگیا۔
پینتھر کلب کا اجلاس 29ستمبر کو گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد میں صدر رفیق بھیا کی صدارت میں ہوگا ، جس میں عہدیداروں کا چناؤ، اور آئین کی منظوری لی جائے گی۔
ہمامیموریل کرکٹ کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس صبح 11 بجے جمشید نواز کی صدرات میں ریلوے روڈ پر ہوگا جس میں آئین کی منظوری لی جائے گی ، پاک الیون کا اجلاس 30ستمبر کی شا م سات بجے سندھو ہاوس معصوم شاہ روڑ پر ہوگا، جس کی صدارت افتخار افضل کریں گے ۔
اسی طرح خان سپورٹس کی جنرل باڈی اجلاس ذیشان نواز کی صدارت میں 30ستمبر کی شام کو مکان نمبر 32ممتاز آباد میں ہوگا ، جس میں نئے ائین کی منظوری لی جائے گی، القادر میموریل کرکٹ کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس 30ستمبر جمعرات کو امجد حیات خان خاکوانی کے صدارت میں مرکزی آفس رائٹر کالونی میں طلب کرلیاگیا، جس میں عہدیداروں کے الیکشن اور کلب آئین کی منظوری کا فیصلہ کیا جائے گا۔
القاسم کرکٹ کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس 29 ستمبر کو ہوگا اجلاس کی صدارت محمد سلیم تونسوی کریں گے،اجلاس میں پی سی بی کے نئے آئین کو اختیار کیا جائے گا، اجلاس میں پی سی بی کے آئین کے مطابق کلب کی نئی انتظامیہ کے حوالے سے الیکشن کروایا جائے گا۔
محمد بلال صدر راکس کرکٹ کلب ملتان نے کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس 26 ستمبر بروز اتوار شام 4 بجے کلب کے پریکٹس گراونڈ بمقام چک نمبر 3 ایم۔آر بلمقابل پیٹرولنگ پولیس چوکی مخدوم رشید طلب کر لیا، اجلاس میں ماڈل کلب آئین کی منظوری اور کلب کے عہدیداران کے الیکشن سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔
نیو ملتان کرکٹ کلب ملتان کی جنرل باڈی کا اجلاس صدر احسن طارق نے 26 ستمبر 2021 شام 04:00 بجے آفس واقع نزد 72 سی بلاک شاہ رُکن عالم میں طلب کر لیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button