پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ میچ : ملتان سٹیڈیم کو سجانے کی تیاریاں شروع

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 9 دسمبر کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔
ملتان میں پاک انگلینڈ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کےلئے تیاریاں شروع
اس سلسلے میں ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سجانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
ایم ڈبلیو ایم سی کے100 ورکرز ملتان کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز کی صفائی ستھرائی کا آغاز کردیا گیا ہے، اور تمام انکلوژرز کی نشستوں کی واشنگ کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔
ٹیسٹ میچ کےموقع پر پارکنگ ایریا اور پورے روٹ کی صفائی کی جائے گی۔
ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سی ای او حق نواز چوہان کی ہدایت پر ورکرز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔
سی ای او حق نواز چوہان نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ملتان میں ٹیسٹ میچ کا انعقاد شہر اولیاء کے لئے ایک اعزاز ہے، اور اس انٹرنیشنل ایونٹ کے موقع پر صفائی کے بھرپور انتظامات کئے جائیں گے۔