ملتان بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی نمائندگی کرے گا
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 21 نومبر سے3 دسمبر تک پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ اس ورلڈ ورکپ میں 7 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ میچز ملتان ، لاہور اور فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔
ملتان میں منعقد ہونے والے کرکٹ میچوں کے انتظامات کے سلسلے میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید محمد سلمان طارق نےمنگل کے روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی سے ملاقات کی، ڈپٹی سیکرٹری عبدالصبور ٹھاکر اور صدر بہاولپور کرکٹ کلب فار بلائنڈ عثمان سعید بھی ملاقات میں موجود ھے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ ورکپ کے میچوں کا انعقاد جنوبی پنجاب کے لئے اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہبلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے موقع پر شاندار انتظامات کئے جائیں گے اور دوسرے ممالک سے شہر اولیاء آنیوالی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی مثالی میزبانی کی جائے گی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے مختلف ورلڈ ٹائٹلز جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔
اجلاس میں ٹیموں کی رہائش، سپانسرشپ اور دیگر امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔