Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی سج دھج کا آغاز کردیا گیا

مدینة اولیاءملتان میں کرکٹ کا بین الاقوامی میلہ سجانے کی تیاریاں تیز کردیں گئیں ہیں ،اور پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے کرکٹ سیریز کے لئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی سج دھج کا آغاز کردیاگیا ہے۔

مختلف پولین کی صفائی اور دھلائی اور نشستوں کو چمکانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے اسٹیڈیم اور روٹ کی صفائی کے انتظامات سنبھال لئے ہیں۔

اس سلسلے میں ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سی ای او محمدفاروق ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز ایک بین الاقوامی ایونٹ ہے , جس میں شرکت کے لئے بیرون ملک سے کرکٹ مبصر اور میڈیا آئے گا۔

انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے پیش نظر ملتان شہر کو دلہن کی طرح سجایا جائے گا , اور اس مقصد کے لئے ایک ایک سو ورکرز پر مشتمل دو صفائی اسکواڈ تشکیل دے دئے ہیں ۔

سی ای او نے بتایا کہ ایک صفائی اسکواڈ کرکٹ اسٹیڈیم کے اندر صفائی کے لئے خدمات سرانجام دے گا جبکہ دوسرا صفائی اسکواڈ ہوٹلز سے اسٹیڈیم تک روٹ کو چمکائے گا۔

پورے روٹ کی واشنگ اور لائم لائننگ ہوگی۔اسٹیڈیم اور روٹ کے لئے دو الگ الگ فوکل پرسنز بھی مقرر کردئے ہیں۔

محمد فاروق ڈوگر نے بتایا کہ سیریز کے دوران غیر ملکی مہمانوں اور شائقین کرکٹ کو خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں