ملتان سٹیڈیم: پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز ؛ پچ کی "نقاب کشائی” کردی گئی، دونوں کپتانوں کا جائزہ

پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کے سکواڈ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ چکے ہیں، اسٹیڈیم میں دونوں اسکواڈز کے آتے ہی پچ کی نقاب کشائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان سٹیڈیم: پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز ؛ سپن بالرز کےلئے وکٹ کی تیاری، کنٹرول روم قائم، کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس
پچ کورز ہٹادیئے گئے اور یوں دونوں پچز پہلی بار سامنے آئی ہیں۔دونوں پچز قدرے خشک مگر گراسی دکھائی دی ہیں لیکن اس پر کٹر کا پھیرا جانا باقی ہے۔
ایسا پہلی ہوا ہے کہ پچ کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔اس سےقبل پچز پر خیمےنصب تھے،ہیٹرز چل رہے اور جہازی فینز کی ہوا تھی۔اب سب کلیئر ہوا ہے۔کوشش یہ کی گئی ہے کہ پچ کو خشک کرکے اسپنرز کیلئے مدد گار کی جائے لیکن دیکھنا ہوگا کہ یہ تجربہ کیسا رہے گا۔کھلاڑی جہاں پچ دہیکھنے کو بے چین تھے،وہاں ایسے دیکھ رہے تھے کہ جیسے کوئی انوکھی چیز سامنے آنے والی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستان میں سیکورٹی اچھی اور پچز محفوظ : ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ کا دعویٰ
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ سے ایک روز قبل بھی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں صبح 10
بجے سے چند مننٹ قبل پہنچیں اور پریکٹس شروع کی۔ان کے آنے سے قبل خیمہ ہٹادیا گیا،پردہ گرادیا گیا اور 2 پچز سامنے آئی ہیں۔ان میں سے ایک پچ پر پہلا ٹیسٹ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں ملتان کے موجودہ موسم میں پاکستان کا ایک پیسر کھلانا غلط ہوگا،کم سے کم 2 پیسرز کا کھلانا ضروری ہے،فی الحال 3 اسپنرز اور ایک پیسر سے کھیلنے کا پلان ہے۔ٹیم منیجمنٹ تبدیلی کرسکتی ہے۔