Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان پاک انگلینڈ میچ کی میزبانی کےلئے تیار

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ طویل عرصے کے بعد وطن عزیز میں کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہونے سے شائقین کا جذبہ قابل دید ہے۔

شہر اولیاء دسمبر میں ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرنے کیلئے مکمل تیار ہے۔

اس سلسلے میں بھرپور انتظامات کئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کرکٹ ایسوسی ایشن سے ملکر کرکٹ کے مختلف ایونٹس کا انعقاد کرے گی، تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے لایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان کی سرزمین سے نکلنے والے متعدد کھلاڑیوں نے دنیا کرکٹ میں اپنا سکہ جمایا۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم سمیت مختلف گراؤنڈز میں مختلف کرکٹ ایونٹسں کے انعقاد کیلئے محکمہ سپورٹس کو ٹاسک دے دیا ہے۔

اس موقع پر جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی کی جانب سے پیش کی گئی کرکٹ کے فروغ کیلئے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button